Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

میلبرن ٹیسٹ : میر حمزہ کا نام ایکس ٹرینڈز میں جگمگانے لگا

31 سالہ میر حمزہ نے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کو لگاتار دو گیندوں پر آؤٹ کیا
شائع 28 دسمبر 2023 11:10am
فوٹو — کرک انفو
فوٹو — کرک انفو

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) ٹیسٹ کے تیسرے روز میر حمزہ نے شاندار باؤلنگ کی بدولت ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کو پویلیئن کی راہ دکھا کر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر پٹری پر لا کھڑا کیا۔

شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے عثمان خواجہ کو صفراور آرنس لبوشین کو 4 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد میر حمزہ نے زبردست گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے دو آسٹریلوی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

31 سالہ میر حمزہ نے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کو لگاتار دو گیندوں پر آؤٹ کیا جس کی بدولت آسٹریلیا نے پاکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 16 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کو 264 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد کینگروز نے دوسری اننگز سے قبل ہی پاکستان کے خلاف 54 رنز کی برتری حاصل کر لی تاہم قومی فاسٹ بولرز ٹیم کو میچ میں واپس لانے میں نظر آئے۔

میر حمزہ کی شاندار گیندوں پر کمنٹیٹرز کی جانب سے رد عمل دیا گیا جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا، میچ کمنٹرز نے ڈیوڈ کو آؤٹ کرنے پر فاسٹ بولر میر حمزہ کو ’نیا ہیرو‘ قرار دیا۔

حمزہ کی پرفارمنس نے انہیں ہیش ٹیگ MirHamza# کے ساتھ ایکس ٹرینڈ میں داخل کیا اور کرکٹ کے شائقین اس اسپیل کو بہترین اوور قرار دے رہے ہیں۔

جب انہوں نے ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کیا تو یہ پاکستان کے شائقین کرکٹ کی جانب سے انہیں کافی پزیرائی ملی، اس موقع پر صارفین کا کہنا تھا کہ میر حمزہ کی 2 گیندوں پر 2 وکٹ گرنے کے بعد میلبرن میں پاکستان سرفہرست ہے۔

میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے روز پیٹ کمنز کی پانچ اور نیتھن لیئن کی 4 وکٹوں کی بدولت قومی ٹیم پہلی اننگ میں صرف 264 رنز ہی بنا سکی تھی۔

Pakistan Cricket Team

David Warner

Pakistan vs Australia

PAK VS AUS

Travis Head

Melbourne Test

Boxing Day Test

mir hamza

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div