Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ملبرن ٹیسٹ: قومی ٹیم کی زبردست بولنگ، 4 آسٹریلیوی بیٹرز اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے

آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ اور مچل مارش کریس پر موجود
شائع 28 دسمبر 2023 09:29am
فوٹو — کرک انفو
فوٹو — کرک انفو

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی جانب سے پاکستان کے خلاف 5 وکٹیں لینے کے بعد پاکستانی گیند بازوں نے بھی کینگروز کو سخت مقابلہ دینا شروع کردیا۔

ملبرن میں جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے 318 رنز کے مقابلے 264 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پیٹ کمنز نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلیئن کی راہ دکھئی۔

گرین شرٹس کے اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق 62، کپتان شان مسعود 54، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 42 اور عامر جمال ناقابل شکست 33 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے گیند بازی میں کپتان پیٹ کمنز 5، نیتھن لیئن 4 اور جاش ہیزل ووڈ ایک شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے 264 رنز پر آؤٹ ہونے کی صورت میں آسٹریلیا کو پہلے ہی 54 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

میلبرن ٹیسٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ پاکستانی بولرز کے نام

میلبورن ٹیسٹ : حسن علی نے آسٹریلیا کو شکست دینے کا گُر بتا دیا

باکسنگ ڈے کی دوسری اننگز کا آغاز ہوا تو پاکستانی گیند بازوں نے یکے بعد دیگرے کینگروز کی وکٹیں گرانا شروع کردیں، عثمان خواجہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بغیر رن اسکور کیے آؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ وارنر 6 اور ٹریوس ہپیڈ 0 رن پر میر حمزہ کی گیند کا نشانہ بنے جب کہ شاہین آفریدی نے آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 16 رنز گرادی، آرنس لبوشین صرف 4 رن اسکور کرسکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ اور مچل مارش کریس پر موجود ہیں جنہوں نے شاندار شراکت داری کی بدولت کینگروز کا مجموعی اسکور 90 رنز پر پہنچا دیا اور میزبان کو 144 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔

Pakistan Cricket Team

Shaheen Shah Afridi

MELBOURNE

Pakistan vs Australia

PAK VS AUS

Melbourne Test

Boxing Day Test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div