Aaj News

اتوار, اکتوبر 13, 2024  
09 Rabi Al-Akhar 1446  

میلبرن ٹیسٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ پاکستانی بولرز کے نام

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بولرز نے کھیل کے دوسرے روز شاندار کم بیک بھی کیا
شائع 27 دسمبر 2023 03:55pm
فوٹو — کرک انفو
فوٹو — کرک انفو

آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جا رہے میلبرن ٹیسٹ میں پاکستانی گیند بازوں نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

میلبرن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بولرز نے کھیل کے دوسرے روز شاندار کم بیک کیا اور آسٹریلوی ٹیم کو محض 131 کے اضافے کے بعد پویلئین کی راہ دکھائی جب کہ اس دوران بولرز نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز نے بدقسمتی سے ایکسٹراز کی صورت میں مجموعی طور پر پہلی اننگز میں کینگروز کو 52 اضافی رنز فراہم کیے، جو تاریخی گراؤنڈ پر ایک اننگز میں ریکارڈ ہے۔

واضح رہے کہ میلبرن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 318 رنز بناکر ڈھیر ہوئی جب کہ پاکستان نے دوسرے روز کے اختتام تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

میلبورن ٹیسٹ : حسن علی نے آسٹریلیا کو شکست دینے کا گُر بتا دیا

ڈراپ کرنے کا لفظ سخت ہے، سرفراز احمد کو تھوڑا آرام دیا ہے، شان مسعود

اوپنر عبداللہ شفیق 62، کپتان شان مسعود 54 اور امام الحق 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ سعود شکیل 9، آغا سلمان 5 اور بابر اعظم 1 وکٹ کھو بیٹھے۔

اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور عامر جمال بالترتیب 29 اور 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں، دونوں کھلاڑی اگلے روز سے کھیل کا آغاز کریں گے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کو 360 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

Pakistan Cricket Team

Hasan Ali

Shaheen Shah Afridi

Pakistan vs Australia

PAK VS AUS

aamer jamal

Boxing Day Test