Aaj News

پیر, اکتوبر 14, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

بگ باس میں خاتون کنٹیسٹنٹ بے ہوش، سلمان خان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے

اس حادثے کو دیکھ کر تمام گھر والوں کے چہروں پر ہوائیاں اڑتی نظر آئیں
شائع 31 دسمبر 2023 02:15pm

بھارت کے معروف ترین رئیلٹی پروگرام ”بگ باس“ کے سیزن 17 میں خاتون کے بے ہوش ہونے سے شو کے سلمان خان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔

گزشتہ روز سلمان خان نے ”ویکنڈ کا وار“ کی میزبانی کی اور شو کے کنٹیسٹنٹ اور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی اور ان پر دھوکے کا الزام عائد کرنے والی وائلڈ کارڈ انٹری اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عائشہ خان سے بات چیت کی۔

سلمان خان نے عائشہ کو پھر سے منور کی محبت میں مبتلا ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور بگ باس میں ان کی انٹری کی وجہ شہرت کا حصول قرار دیا۔

سلمان خان سے منفی باتیں سننے کے بعد عائشہ پھوٹ پھوٹ کر روتی نظر آئیں، روتے روتے ان کی طبیعت اس قدر بگڑ گئی کے وہ بے ہوش ہوگئیں۔

اس حادثے کو دیکھ کر تمام گھر والوں کے چہروں پر ہوائیاں اڑتی نظر آئیں اور وہ سب چیخ چیخ کر بگ باس سے میڈیکل روم کھولنے کی درخواست کرتے نظر آئے۔

بعد ازاں، عائشہ کو میڈیکل روم میں ڈاکٹر چیک کرنے آئے اور ساتھ ہی سلمان خان بھی میڈیکل روم میں پہنچ گئے۔

سلمان نے ڈاکٹر سے پوچھا کہ کیا ہوا ہے؟ جس پر انہوں نے کہا ’سر بلڈ پریشر بہت کم ہے، 46 آرہا ہے‘۔

ڈاکٹر کی بات سن کر سلمان خان کے چہرے کا رنگ فق ہوگیا اور وہ عائشہ کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے بات کرنے کی کوشش کرتے نظر آئے، لیکن عائشہ روتے ہوئے کہتی رہیں کہ ’میں یہاں شہرت حاصل کرنے نہیں آئی تھی، سب نے میرا مذاق بنا دیا‘۔

اس کے بعد عائشہ کو میڈیکل روم سے اسپتال لے جایا گیا، اور سلمان خان باگ باس کے لیونگ روم میں آگئے اور دیگر کنٹیسٹنٹ سے بات کرتے نظر آئے۔

سلمان خان نے کہا ’غلط ہوا ہے، آپ میں سے صرف انہیں لوگوں کو شو میں آنا چاہئے جو مضبوط اعصاب کے مالک ہوں۔ دیکھیے ان کی کیا حالت ہوگئی ہے۔ سب کی زندگی میں برا وقت آتا ہے لیکن اس کو صبر سے برداشت کرنا ہوتا ہے‘۔

سلمان خان نے یہ بھی بتایا کہ ’عائشہ کو اسپتال لے گئے ہیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے‘۔

Salman Khan

Bigboss17

Ayesha Khan

Munawar Farooqi