Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

پشاور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس قیصر رشید انتقال کرگئے

قیصر رشید خان گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے
شائع 02 جنوری 2024 03:41pm

سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان انتقال کرگئے، وہ طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

پشاور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس قیصررشید طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

قیصر رشید گزشتہ تین دن سے وینٹی لیٹر پر تھے، ان کا گزشتہ سال کڈنی ٹرانسپلانٹ کا آپریشن بھی ہوا تھا، جب ان کی اہلیہ نے انہیں گردہ دیا تھا۔

قیصر رشید خان 31 مارچ 1961 کو مالاکنڈ ایجنسی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1976 میں کیڈٹ کالج کوہاٹ سے ثانوی تعلیم حاصل کی۔ اور 1978 میں اسلامیہ کالج پشاور سے ایف ایس سی مکمل کی، جب کہ 1981 میں گریجویشن کیا۔

قیصر رشید خان نے 1984 میں خیبر لاء کالج پشاور سے قانون کی ڈگری حاصل کی، وہ 22 دسمبر 2010 کو پاکستان بار کونسل کے رکن منتخب ہوئے اور ملک کے تمام منتخب اراکین میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔ 28 جون 2018 سے 16 نومبر 2020 تک پشاور ہائی کورٹ کے سینئر جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

قیصر رشید نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال کے بعد 9 جنوری 2021 کو پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ اور وہ 30 مارچ 2023 کو اپنی ریٹائرمنٹ تک اسی عہدے پر خدمات انجام دیتے رہے۔

Peshawar High Court

Former Chief Justice of Peshawar High

Justice Qaiser Rasheed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div