Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

منفرد اور مزیدار ’بیف اسٹو‘ گھر پر بنائیں اور لُطف اٹھائیں

بہترین ترکیب سے سے بنا یہ بیف آپ کا موڈ بھی خوشگوار بنا سکتا ہے
شائع 03 جنوری 2024 01:28pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

کھانے کے شوقین افراد کو جب بھی گوشت پیش کیا جائے تو وہ انکار ہی نہیں کرتے، دنیا بھر میں خصوصاً پاکستان میں گوشت خوروں کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے۔

دعوت کے دسترخوان پر بھی گوشت کی ڈش کی عدم موجودگی دعوت کے مینو میں خلل ڈالتی ہے۔ اس لیے خواتین کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ وہ دعوت میں گوشت سے بنے پکوان مہمانوں کے آگے پیش کریں۔

اچانک کسی مہمان کا کھانے پر آجانا بھی خواتین کیلئے باعثِ فکرہی ہوتا ہے۔ لیکن ذیل میں موجود بیف اسٹو کی آسان ترکیب ان کو اس مشکل سے نکال سکتی ہے۔

خواتین ذیل میں موجود ’بیف اسٹو‘ کی ترکیب سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے مزیدار ڈش تیار کرسکتی ہیں۔

اجزا:

1/4 کپ میدہ، 1/4 چائے کا چمچ پسی کالی مرچ، آدھا کلو بیف (ٹکڑوں میں کٹا ہوا)، 5 چائے کے چمچ آئل، 2 ٹیبل اسپون سرکہ، 3.5 کپ بیف کی یخنی، 2 عدد تیز پات کے پتے، 1 کٹی ہوئی میڈیم پیاز، 5 عدد کٹی ہوئی گاجر، 2 بڑے آلو اور نمک حسبِ ضرورت۔

ترکیب:

سب سے پہلے ایک پیالے میں بیف، آٹا اور کالی مرچ کو اچھی طرح مکس کرکے کوٹ کرلیں۔ ایک پتیلی میں 3 چائے کا چمچ تیل گرم کریں اور گوشت ڈال کر 5 منٹ تک ہلکا فرائی کرلیں۔

گوشت کو 5 منٹ بعد نکال لیں، اب اسی پتیلی میں سرکہ شامل کریں اور درمیانی تیز آنچ پر پکائیں۔ اس کے بعد گائے کا گوشت، یخنی اور تیز پات شامل کریں۔

ڈھانپ کر اسے 1.5 گھنٹے تک پکنے دیں، اس کے بعد اس میں پیاز اور گاجر شامل کریں اور ڈھک کر 10 منٹ تک مزید اُبالیں۔

آلو شامل کریں اور تقریباً 30 منٹ تک اسے پکنے دیں، وقتاً فوقتاً مزید پانی شامل کریں۔ اس کے بعد اس میں حسبِ ضرورت نمک اور کالی مرچ شامل کریں۔

گرما گرم بیف اسٹو تیار ہے۔

Women

lifestyle

Food Lover

Cooking

recipes

Foods

Gravy Recipe

Beef Stew

Beef

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div