Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

تمام اسکولز 10 جنوری سے دوبارہ تعلیمی سرگرمی کا آغاز کریں گے
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2024 11:45pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پنجاب حکومت نے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہوگئیں، جس کے بعد اسکول 10 جنوری سے کھلیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات مکمل ہونے کے بعد تمام اسکولز 10 جنوری سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے اسکول کھولنے کے لیے صبح ساڑھے 9 بجے کا وقت مقرر کر دیا۔

محسن نقوی نے بچوں کو شدید سردی سے بچانے کے لیے انہیں گرم کپڑے اور جیکٹ پہنانے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر بھی موجود تھے۔

winter vacations

lahore

Schools

mohsin naqvi

CARETAKER CM PUNJAB

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div