Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

مصالحوں کی تازگی برقرار رکھنے کے آسان گُر

مصالحوں میں نمی بہت تیزی سے آتی ہے، اس لیے انہیں محفوظ رکھنا بہت ضروری ہے۔
شائع 09 جنوری 2024 01:12pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

مصالحے کھانوں کو ذائقہ دار بنانے کے لیے ہوتے ہیں لیکن تازگی برقرارنہ رہے تو یہ م پکوانوں میں معیاری ذائقہ یا خوشبوبھی نہیں دے پاتے۔

ان مصالحوں میں ہر ڈش کا ذائقہ تبدیل کرنے کا جادو ہوتا ہے لیکن مسئلہ وہی ہے کہ 100 فیصداستفادے کے لیے انہیں نمی سے بچانا ازحد ضروری ہے۔

مصالحوں کی تازگی کا خاص خیال رکھنا اسی لیے ضروری ہے۔

خواتین ذیل میں موجود طریقوں کی مدد سے ان مصالحوں کی تازگی اور ذائقہ دونوں برقرار رکھ سکتی ہیں۔

بند کنٹینرز

اپنے مصالحوں کو ذخیرہ کرنے کا پہلا اور سب سے اہم طریقہ انہیں بند کنٹینر میں رکھنا ہے۔ مصالحوں میں نمی بہت تیزی سے آتی ہے، لہٰذا انہیں ہوا سے محفوظ رکھنا بہت ضروری ہے۔

درجہ حرارت

مصالحوں کو بند کنٹینرز میں ذخیرہ کرنے کے بعد انہیں روم ٹیمپریچر والی جگہوں پر محفوظ رکھیں۔ یہ تکنیک نہ صرف مصالحوں کو طویل عرصے تک تازہ رکھے گی بلکہ ان کا ذائقہ بھی برقرار رہے گا۔

نمی سے دوررکھیں

مون سون کے موسم میں مصالحوں میں عموماً نمی آجاتی ہے۔ اس نمی سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ مصالحوں کے جار کو سنک کے قریب جیسی مرطوب جگہوں سے دور رکھا جائے۔

لیبل کریں

مصالحوں کی لیبلنگ کرنا بہت اہم ہے۔ جب بھی مصالحے کا پیکٹ کھولیں تو تاریخ لازمی نوٹ کریں، اس سے آپ کو ان کی تازگی کو نظر میں رکھنے میں مدد ملے گی۔

ضرورت کے مطابق استعمال

سولِڈ مصالحے جیسے ہلدی اور گرم مصالحوں کی شیلف لائف پسے ہوئے مصالحوں کے مقابلے میں طویل ہوتی ہے۔ اگر آپ کے پاس محدود جگہ ہے تو ان مصالحوں کو صرف ضرورت کے مطابق پیسیں۔

دسترخوان

Women

lifestyle

Cooking

kitchen

kitchen hacks

Hacks

tips

Spices

Masala

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div