Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

آصف زرداری ڈیرہ بگٹی جلسے کیلئے نہ پہنچ سکے، سوئی میں گیس پائپ لائن کا وعدہ

سابق صدر سوئی ایئرپورٹ تک آئے، ہیلی کاپٹر آگے نہ جا سکا
اپ ڈیٹ 09 جنوری 2024 08:12pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے بلوچستان کے علاقے سوئی میں گیس پائپ لائن بچھانے کا وعدہ کرلیا۔

آصف زرداری ڈیرہ بگٹی میں پیپلز پارٹی کے جلسے کیلئے روانہ ہوئے اور ان کے طیارے سے سوئی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ جہاں سے انہوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈیرہ بگٹی پہنچنا تھا تاہم موسم کی خرابی کے سبب وہ آگے نہیں جا سکے اور سوئی ایئرپورٹ سے ہی واپس روانہ ہوگے۔

تاہم انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈیرہ بگٹی کے جلسے سے خطاب کیا آصف علی زرداری نے گیس پائپ لائن بچھانے کا وعدہ کیا اور کہا کہ الیکشن جیت کر بلوچستان کے تمام مسائل حل کریں گے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انتخابات جیتنے کے بعد حکومت بنائیں گے، چاہے اسپتال کا مسئلہ ہو یا کوئی اور تمام مسائل حل کیے جائیں گے، پیپلزپارٹی کی یہی سوچ اور منشورہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے ڈیرہ بگٹی کے مقامی افراد کو روزگار دینے کا بھی اعلان کیا۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ میں اس دھرتی کے اور آپ کے مسئلوں کو سمجھتا ہوں، آپ کی گیس کی فیلڈز پر آپ کا حصہ دلوائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آپ کے تمام مسائل کا حل نکالے گی، آج آپ لوگوں کے پاس خود نہیں آسکا، اس پر معافی چاہتا ہوں، سرفراز بگٹی کو ہم نے مل کر جیتوانا ہے۔

آصف علی زرداری خراب موسم کی وجہ سے جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکے تھے انہوں نے دوران خطاب کارکنوں سے جلد آنے کا وعدہ بھی کیا۔

Asif Ali Zardari

بلوچستان

PPP

Asif Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

Gas Pipe Line

Election 2024

Election Jan 9 2024

dera bughti

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div