Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

این اے 242: ایم کیو ایم نے شہباز شریف کو سیٹ دینے کی تردید کردی

رانا مشہود سے ملاقات میں ایم کیو ایم این اے 242 شہباز شریف کو دینے پر آمادہ ہو گئی تھی، ذرائع
شائع 10 جنوری 2024 01:31pm

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے این اے 242 پر مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبروں کی تردید کردی۔

خالد مقبول صدیقی نے ایک بیان میں کہا کہ این اے 242 میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، این اے 242 کراچی سے مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہیں۔

گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ مصطفیٰ کمال این اے 242 سے شہباز شریف کے حق میں دستبردار ہونے کو تیار ہیں۔

گزشتہ روز دونوں جماعتوں کی ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پا گئی تھی، رانا مشہود سے ملاقات میں ایم کیو ایم این اے 242 شہباز شریف کو دینے پر آمادہ ہو گئی تھی۔

کراچی کے اس حلقے پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔

میرپور خاص، نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ کی قومی اسمبلی کی نشستوں پر ایم کیو ایم، ن لیگ، جے یو آئی اور جی ڈی اے میں بھی کسی نشست پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

MQM Pakistan

Seat adjustment

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

Election Jan 10 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div