Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

این اے 242 : مصطفیٰ کمال شہباز شریف کے حق میں دستبردار ہونے کو تیار

ایم کیو ایم اور ن لیگ میں اتفاق ہوگیا
شائع 09 جنوری 2024 02:45pm

کراچی کے حلقے این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان اتفاق ہوگیا۔

گزشتہ روز ایم کیوایم نے وزیراعظم کیلئے نواز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم وزارت عظمیٰ کیلئے نواز شریف کو سپورٹ کرے گی۔ 8 فروری کے انتخابات کے بعد قائد ن لیگ وزیراعظم ہوں گے، 8 فروری کے بعد سندھ میں بھی مشترکہ حکومت بنائیں گے۔

ن لیگ استحکام پاکستان پارٹی سے 2 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آمادہ

اور آج متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ کمال کراچی کے حلقے این اے 242 پر شہباز شریف کے حق میں دستبردار ہونے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔

بلدیہ ٹاؤن کے حلقے سے شہبازشریف انتخابات میں حصہ لیں گے۔

Shehbaz Sharif

mustafa kamal

MQM Pakistan

Seat adjustment

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

na 242

Election Jan 9 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div