Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ن لیگ استحکام پاکستان پارٹی سے 2 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آمادہ

ٹکٹ کے معاملات طے نہ ہونے پر آئی پی پی کے متعدد ارکان کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2024 11:34pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

استحکام پاکستان پارٹی مشکلات کا شکار ہے، مسلم لیگ (ن) نے آئی پی پی کے ساتھ لاہور میں صرف قومی اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آمادگی ظاہر کردی جبکہ ٹکٹ کے معاملات طے نہ ہونے پر آئی پی پی کے متعدد ارکان نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر (ن) لیگ نے لاہور سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آمادگی ظاہر کردی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے این اے 117 اور پی پی 163 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی ڈیمانڈ کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ڈیڈلاک برقرار ہے، مسلم لیگ (ن) این اے 117 میں عبدالعلیم خان کو سپورٹ کرے گی جبکہ پی پی 163 پر بھی آئی پی پی کے امیدوار کو سپورٹ کیا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) نے واضح کر دیا ہے کہ لاہور میں مزید کسی بھی نشست پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان نہیں۔

دوسری جانب سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور پارٹی ٹکٹ کے معاملات طے نہ ہونے پر استحکام پاکستان پارٹی کے متعدد امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔

پاکپتن سے سابق ایم این اے محمد شاہ کھگہ، اور سابق ایم پی اے احمد شاہ کگھہ آزاد الیکشن لڑیں گے۔

آئی پی پی رہنما پیر دیوان مسعود چشتی اور بھکر سے سعید اکبر نوانی نے بھی بطور آزاد امیدوار انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے جبکہ فیصل آباد سے سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ بھی استحکام پاکستان پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن) کا آئندہ انتخابات کیلئے پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق

ن لیگ کی اہم بیٹھک، ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسمنٹ سمیت اہم امور پر مشاورت

ایم کیوایم پاکستان کا این اے 242 کی نشت پر سیٹ ایڈجسمینٹ سے صاف انکار

PMLN

Shehbaz Sharif

lahore

Jahangir Tareen

Seat adjustment

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

Election 2024

Election Jan 8 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div