Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ن لیگ کی اہم بیٹھک، ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسمنٹ سمیت اہم امور پر مشاورت

نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی مہم تیر کرنے کی ہدایت کردی
شائع 03 جنوری 2024 06:06pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کی جاتی امراء میں اہم بیٹھک میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم اور ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسمنٹ سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت کا مشاورتی اجلاس جاتی امراء میں ہوا، 4 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم، ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) سندھ میں جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور جمیعت علماء اسلام سے سیٹ ایڈجسمنٹ کے معاملات کو آگے بڑھائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا میں صرف جمعیت علماء اسلام کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو انتخابات کی حکمت عملی اور تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ سابق وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی مہم تیر کرنے کی ہدایت کی۔

مشاورتی اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز، صدر پنجاب رانا ثناء اللہ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور سینٹر اسحاق ڈار سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں

ن لیگ اور جی ڈی اے کا مل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق

ن لیگ کے رویے پر جے یو آئی خیبرپختونخوا میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے پیچھے ہٹ گئی

ایم کیو ایم کراچی کے 4 حلقوں میں ن لیگ کی سپورٹ کرنے کے لئے تیار

PMLN

Nawaz Sharif

lahore

Jati Umra

Seat adjustment

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024

Election Jan 3 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div