Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

ن لیگ اور جی ڈی اے کا مل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق

ایم کیوایم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چل رہی ہے، راستہ نکل آئے گا، سعد رفیق
شائع 29 دسمبر 2023 03:06pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ (ن) وار گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے عام انتخابات 2024 مل کر لڑنے پر اتفاق کرلیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سندھ کھنڈر کا نقشہ پیش کر رہا ہے فنکشنل لیگ کے ساتھ اس پر بات چیت ہوئی ہے، سندھ میں لوٹ مار کا بازار ہے، اس پر بھی بات چیت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں الیکشن لڑنے پر ویلکم کرتے ہیں، 15سال سےاہل سندھ کومحرومیاں ہی ملی ہیں، البتہ سندھ میں ن لیگ کے دور میں ڈاکو راج کو بھی رگڑا لگا تھا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے، ن لیگ کا مل کرالیکشن لڑنے پر اتفاق ہوا ہے جب کہ ایم کیوایم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چل رہی ہے، راستہ نکل آئے گا۔

اس موقع پر صدر مسلم لیگ فنکشنل صدرالدین شاہ نے کہا کہ سندھ میں ہر ڈپارٹمنٹ میں چور بازاری ہے، صوبے میں جو سسٹم چل رہا ہے 8 فروری کو اسے ختم کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف کو منتخب کیا تو کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ختم ہوگا، شہباز

ن لیگ کا پارٹی منشور جنوری 2024 میں جاری کرنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ 30 سے 35 فیصد پیپلز پارٹی مافیا کو ووٹ پڑتا ہے، وزیر اعلیٰ پٹواری سے لیکر آئی جی تک کے سر کا تاج بنے ہوئے ہیں، ہمارا ترازو ہوا میں ہے جب کہ دوسرے میں سارا وزن ڈالا گیا ہے۔

PMLN

karachi

sindh

GDA

Seat adjustment

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div