Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ن لیگ کو دھچکا، شہباز شریف ایم کیو ایم کو راضی کرنے میں ناکام

کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان ایک اور بیٹھک لگے گی
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2023 01:23pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

عام انتخابات 2024 میں سیٹ ایڈجسمنٹ کے معاملے پر سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کو راضی کرنے میں ناکام ہوگئے۔

سابق وزیراعظم اور صدر ن لیگ شہباز شریف کی قیادت میں پارٹی وفد ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد پہنچا، وفد میں احسن اقبال، مریم اورنگزیب، ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق شامل تھے۔

خالد مقبول صدیقی، مصطفی کمال اور فاروق ستار نے شہباز شریف کے بہادر آباد پہنچنے پر استقبال کیا۔

ن لیگی وفد کی کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی اراکین سے ملاقات کی، بیٹھک میں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی اتحاد پر حتمی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم، مسلم لیگ کے درمیان انتخابات سےمتعلق مشاورات کی گئی تاہم سیٹ ایٹ جیسٹمنٹ کا معاملہ اس مرتبہ بھی حل نہیں ہوسکا، جس کے بعد دونوں جماعتوں نے کمیٹیوں کو مذاکرات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

حلقے این اے 242 پر الیکشن کون لڑے گا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا، این اے 242 سے مصطفی کمال اور شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ایم کیو ایم کا مؤقف ہے کہ کسی بھی جماعت کوقومی، صوبائی اسمبلی کی سیٹیں کیسے دے سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیٹ ایڈجیسٹمنٹ سے متعلق ایم کیو ایم نےمزید وقت مانگ لیا جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان ایک اور بیٹھک لگے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایم کیوایم پاکستان کا این اے 242 کی نشت پر سیٹ ایڈجسمینٹ سے صاف انکار

شہبازشریف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات نہیں ہوگی، رہنما ایم کیو ایم

واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے این اے 242 کی نشت پر سیٹ ایڈجسمینٹ سے صاف انکار کردیا جبکہ ن لیگی قیادت کی شہباز شریف کو کراچی سے جیتوانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

PMLN

Shehbaz Sharif

karachi

MQM

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div