Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

3 صوبے بدستور دھند کی لپیٹ میں، نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا

موٹر ایم تھری اور ایم فائیو کے مختلف حصے بند کردیے گئے، دھند سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے
شائع 14 جنوری 2024 09:21am

پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے بہت سےعلاقوں میں شدید دھند برقرار ہے۔ سردی کی شدت میں اضافے اور دھند کے برقرار رہنے سے لوگوں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔

دھند کے باعث لوگوں کو نقل و حرکت میں غیر معمولی پریشانی کا سامنا ہے۔ موٹر وے ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ تک بند کردیا گیا ہے۔

حادثات کی روک تھام کے لیے موٹر وے ایم فائیو کو بھی شیرشاہ سے رحیم یار خان تک بند کردیا گیا ہے۔

شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ سرکاری اور نجی ایئر لائنز کی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ بہت سی پروازیں تاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔

punjab

fog

KPK

sindh

Flight Schedule

MOBILITY

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div