Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

لاہور ہائیکورٹ: اپیلٹ ٹربیونلز کے فیصلوں کیخلاف 189 رٹ درخواستوں پر فیصلے جاری

3 رکنی فل بینچ نے54 درخواستوں پر فیصلے محفوظ کرلیے
شائع 15 جنوری 2024 11:48pm

لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن اپیلٹ ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف درخواستوں پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تشکیل کردہ فل بینچ نے 189 رٹ درخواستوں پر فیصلے جاری کیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی فل بینچ نے چوہدری پرویزالہٰی، فواد چوہدری اور حماد اظہر سمیت 54 درخواستوں پر فیصلے محفوظ کرلیے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ قائم کیا، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواد حسن بھی فل بینچ کا حصہ ہیں۔

فل بینچ نے 10 جنوری سے الیکشن اپیلٹ ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کا آغاز کیا۔

فل بینچ نے ہفتہ اور اتوار کو بھی رات دیر تک مقدمات کی سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ مقدمات کے محفوظ کردہ فیصلے جلد سنائے گا۔

Lahore High Court

Election Tribunal

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Apelet tribunal

Applet Tribunal

cheif justice lahore high court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div