Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

جماعت اسلامی کا ’کے الیکٹرک‘ کو مزید لائسنس دینے پر عدالت جانے کا اعلان

ڈسٹری بیوشن کے لیے کے الیکٹرک کی کوئی ضرورت نہیں ہے، حافظ نعیم الرحمان
شائع 21 جنوری 2024 06:24pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ’کے الیکٹرک‘ کو مزید 20 سال کا لائسنس دینے پرعدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں بات چیت کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ بجلی بنانے کی صلاحیت پورے پاکستان میں موجود ہے، این ٹی ڈی سی میں بجلی موجود ہے جس کی قیمت ہم ادا کررہے ہیں، اس کے ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن کے لیے کے الیکٹرک کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں اس وقت گیس کی بدترین صورتحال ہے، مائیں، بہنیں گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، صنعتی، رہائشیوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی، ایل این جی کی کک بیکس اور کرپشن کو ختم کیا جائے گا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ہم نے ٹاونز میں بھی نوجوانوں کے لیے کام شروع کردیے ہیں، بچیوں کے لیے کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

Loadshedding

K-Electric

electricity bills

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div