Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

انتہا ہوگئی ۔۔۔۔ سیکیولر پریس بھی ہوش کھو بیٹھا

خالص سیکیولر سمجھے جانے والے جریدے انڈیا ٹوڈے نے بھی رام جی کی گھر واپسی کی سرخی لگادی
شائع 22 جنوری 2024 12:58pm

ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کے موقع پر جو مذہبی جوش و خروش پیدا ہوا اس کی لہر میں انڈیا ٹوڈے جیسا خالص سیکیولر سمجھا جانے والا جریدہ بھی بہہ گیا۔ جریدے نے ایک سرخی یہ بھی جمائی کہ رام چندر جی 500 سال بعد گھر واپس آئے ہیں۔

500 سال کا حوالہ اس لیے دیا گیا کہ انتہا پسند ہندوؤں کے نزدیک جہاں بابری مسجد تعمیر کی گئی تھی وہاں ایک رام مندر تھا۔ بابری سولہویں صدی عیسوی میں تعمیر کی گئی تھی۔

انتہا پسند ہندو موجودہ رام مندر کے احاطے کو اپنے بھگوان وشنو کے اوتار رام چندر جی کی جائے پیدائش مانتے ہیں۔ رام مندر کا پورا نام رام جنم بھومی مندر ہے۔ اس میں مورتی بھی کم عمر رام کی نصب کی گئی ہے۔

اس سرخی کے ذریعے انڈیا ٹوڈے نے یہ پیغام دیا ہے کہ مغل سلطنت نے رام چندر جی کو ان کے گھر سے نکال دیا تھا اور اب اکیسویں صدی میں ہندوؤں نے اپنے زورِ بازو سے رام جی کو دوبارہ ان کا گھر دلایا ہے۔

Ram Mandir

RAM LALLA

HOME COMING AFTER 500 YEARS

BIRTHPLACE OF RAM CHANDR JEE