Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

مدینہ منورہ کے نزدیک پانچ کلو میٹر لمبا غار دریافت

پہاڑی بکروں کے ڈھانچے بھی ملے ہیں، غار کو سیاحت کے حوالے سے اہم اثاثہ قرار دیا جارہا ہے
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2024 03:38pm

سعودی عرب کے علاقے خیبر میں طویل ترین غار دریافت ہوا ہے۔ اس دریافت سے ملک میں تاریخی مقامات کی سیاحت کو غیر معمولی فروغ ملنے کا امکان ہے۔

دی سعودی جیولوجیکل سروے کے ترجمان طارق ابا الخٰل نے بتایا ہے کہ پانچ کلومیٹر لمبے اس غار کو سیاحوں کے لیے کھولنے سے قبل اس کا تکنیکی مطالعہ کیا جائے گا۔

یہ غار مدینہ منورہ سکے شمال مشرق میں ”خیبر سی“ نامی علاقے میں واقع ہے۔ ”ابوالوعول“ میں بہت سے اعلیٰ نسل کے بکروں کے ڈھانچے بھی ملے ہیں۔ اس سے علاقے کی فطری تاریخ کو سمجھنے میں بھی مدد ملے گی۔

یہ غار سعودی جیولوجیکل سروے میں محکمہ جیو ٹورزم کے تحت جیو پارک پروجیکٹس کا ایک اہم اثاثہ ثابت ہوگا۔ سعودی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ سیاحوں کے علاوہ یہ علاقہ ارضیات کے ماہرین اور محققین کی توجہ کا بھی مرکز رہے گا۔

khyber

SAUDI CAVE

GEOTOURISM

TORIST ATTRACTION

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div