Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

پارلیمنٹ کی بالادستی، آئین میں تبدیلی اور بھارت سے تعلقات۔۔۔۔ نواز لیگ کے انتخابی منشور کے اہم نکات

آرٹیکل 62 اور 63 کواپنی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا، انتخابی منشور
اپ ڈیٹ 27 جنوری 2024 03:52pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنا ”پاکستان کو سچے منشور سے نواز دو“ کے عنوان سے انتخابی منشور جاری کردیا ہے، اس موقع پر نواز شریف، شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے تقریب سے خطاب کیا اور نواز شریف منشور پیش کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات 2024 کیلئے جو منشور پیش کیا ہے اس کے چند اہم نکات ذیل میں درج ہیں۔

تمام سرکاری دفاتر کو ماحول دوست بنائیں گے

پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا

آرٹیکل 62 اور 63 کواپنی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا

عدالتی، قانونی، پنچایت سسٹم اور تنازعات کے تصفیے کا متبادل نظام ہوگا

عدالتی، قانونی اور انصاف کے نظام میں اصلاحات کی جائیں گی

بروقت اور مؤثر عدالتی نظام کا نفاذ کیا جائے گا

مؤثر، منصفانہ اور بروقت پراسیکیوشن ہوگی

یقینی بنایا جائے گا کہ بڑے اور مشکل مقدمات کا فیصلہ ایک سال کے اندر ہوگا

چھوٹے مقدمات کا فیصلہ دو ماہ میں سنایا جائے گا

نیب کا خاتمہ کیا جائے گا

انسداد بدعنوانی کے اداروں اور ایجنسیوں کو مضبوط کیا جائے گا

ضابطہ فوجداری 1898 اور 1906 میں ترامیم کی جائیں گی

چھوٹے کسانوں کو سود سے پاک قرضوں کی فراہمی

فصل کے نقصان کی کمی پوری کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استمال

سرحدوں کے پار امن کا پیغام

زراعت کی جدت، کسان کی خوشحالی منشور پر مؤثر عمل یقینی بنانے کے لیے خصوصی کونسل، عملدر آمد کونسل کا قیام

خصوصی کونسل، عملدر آمد کونسل حکومتی کارکردگی کی سہ ماہی رپورٹ

گورننس سسٹم میں اصلاحات

ایک کروڑ سے زائد نوکریوں کی فراہمی

غربت اور بیروزگاری میں کمی

تعلیم کے لیے بجٹ میں اضافہ

سستی اور زیادہ بجلی کی فراہمی، بلوں میں کمی

ہر صوبے میں کینسر ہسپتال کا قیام

کم آمدن والے افراد کے لیے علاج کی مفت سہولیات

معاشہ ترقی، امن، باہمی احترام کی بنیاد پر بھارت سے تعلقات استوار

Election Campaign

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Manifesto

Election Jan 27 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div