Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

اپنے کچن کو منظّم رکھنا سیکھیں

چند تجاویز پر عمل کرنے سے آپ کا کچن ہمیشہ صاف ستھرا رہے گا
اپ ڈیٹ 01 فروری 2024 04:09pm
تصویر: پن ٹرسٹ
تصویر: پن ٹرسٹ

کچن گھر کا وہ حصہ ہے جہاں ا یک خاتون خانہ سب سے زیادہ وقت گزارتی ہیں۔ایک بکھرے ہوئے اور بے ترتیب کچن میں کام کرنا کسی الجھن سے کم نہیں ہوتا لیکن خواتین کو وقت بچانے کی جلدی ہوتی ہے۔

گھبرائیں نہیں ، اس الجھن کو دور کرنے کے کئی راستے موجود ہیں جو آپ کو ایک منظم اور سلجھے ہوئے کچن تک لے جائیں گے۔

درج ذیل چند تجاویز پرعملدرآمد سے آپ باآسانی اپنے کچن کو صاف ستھرا رکھ سکیں گی۔

کچن سے باہر نکلنے سے قبل ارد گرد پھیلی ہوئی تمام اشیا کو استعمال کے فورا بعد اسی ترتیب سے رکھ دیں ۔ مصالحہ جات کو بھی استعمال کرکے اپنی جگہ پر رکھتےجائیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر چیز اپنی جگہ پرموجود ہے۔ایک بہترین طریقہ یہ بھی ہے کہ ہرجار کے اوپر اس کے اندر موجود مصالحہ جات کا لیبل لگا دیں۔ اس طرح نہ صرف آ پ بلکہ گھر کے دیگر افراد بھی تلاش کی زحمت سے بچ جائیں گے۔

گندے برتنوں کوکاؤنٹر پر پھیلا ھوا نہ رہنے دیں بلکہ کوشش کریں کہ انہیں ساتھ ساتھ دھوتی جائیں۔

روزانہ رات کو کچن کی صفائی اپنی روزمرہ روٹین کا حصہ بنالیں۔

چکنائی سے لدے ایگزاسٹ فین کو چٹکیوں میں صاف کریں

چند چیزیں استعمال کے فورا بعد دھو لیا کریں جیسے کہ چیز گریٹرز، چھلنیاں اور چُھریاں وغیرہ، ورنہ ہوتا یہ ہے کہ ان کے اوپر لگے ذرات دیر تک پڑے رہنے کی وجہ سے جم جاتے ہیں جنہیں کھرچنا مشکل ہو جاتا ہے۔

سنک کے نیچے موجود کیبنٹ کو بھی آرگنائزڈ ہو نا چاہئیے کیونکہ ان کے اندر آپ زیادہ تر استعمال کی چیزیں اسٹور کرتی ہیں۔ کوشش کریں کہ پر چیز ترتیب سے رکھی جائے تا کہ بوقت ضرورت ڈھونڈنے میں مشکل نہ ہو۔

رات کے کھانے کے برتن سنک میں جمع نہ کریں بلکہ انہیں فوراً دھو لیا کریں، اس طرح آپ کا کچن کیڑے مکوڑوں سے بھی محفوظ رہے گا۔

Women

lifestyle

kitchen

kitchen hacks

Hacks

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div