گاندربل میں برفانی تودہ گرنے کا منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا
محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری ہونے کے بعد مقامی لوگوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرلی تھیں
گاندر بل (مقبوضہ جموں و کشمیر) میں جمعرات کو ایک بہت بڑے برفانی تودے کے گرنے کا منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں برفانی تودے گرنے کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا تھا۔
جمعرات کو گاندر بل میں گرنے والا برفانی تودہ بہت بڑا تھا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ محکمہ موسمیات کی ہدایات کی روشنی میں مقامی لوگوں نے پہلے ہی حفاظتی تدابیر اختیار کرلی تھیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہر سال دسم اور جنوری کے دوران سیاحت کا سیزن نقطہ عروج پر ہوتا ہے۔ بھارت بھر سے سیاح جموں و کشمیر میں فطرت کے حسین نطاروں سے محظوظ ہونے آتے ہیں۔
avalanche
Jammu and Kashmir
GANDERBAL
مقبول ترین
Comments are closed on this story.