Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

مقبوضہ کشمیر میں مقابلہ، بھارتی قابض فوج کا افسر ہلاک

تین سپاہی زخمی ہوئے، کشتواڑ میں سرچ آپریشن کے دوران جنگل میں جھڑپ ہوئی۔
شائع 10 نومبر 2024 09:12pm

مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک مقابلے کے دوران غاصب بھارتی فوج کا ایک افسر ہلاک اور تین سپاہی زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج کی سولہویں کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ جونیر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) نائب صوبیدار راکیش کمار حریت پسندوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

مقابلہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں ہوا۔ بھارتی غاصب فوج نے اس علاقے میں خصوصی آپریشن شروع کیا ہے۔ حال ہی میں دو ولیج ڈیفینس گارڈز (وی ڈی جیز) کی ہلاکت کے بعد فوج نے حریت پسندوں کے خلاف آپریشن تیز کیے ہیں۔

اتوار کی صبح گیارہ بجے بھارتی فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم کی حریت پسندوں سے جھڑپ ایک جنگل میں ہوئی۔ اِسی علاقے میں وی ڈی جی نذیر احمد اور کلدیپ کمار کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی تھیں۔ دونوں کو اغوا کرکے قتل کیا گیا تھا۔ جمعرات کو کیشوان اور کنٹواڑا میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

encounter

occupied Kashmir

KISHTWAR

OFFICER KILLED

NAEB SUBEDAR RAAKESH KUMAR

VILLAGE DEFENCE GUARDS