Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

کراچی: انتخابی نتائج کیخلاف نکالی گئی ٹی ایل پی کی ریلی پر لاٹھی چارج، متعدد کارکنان گرفتار

ٹی ایل پی نے الیکشن نتائج کو یکسر مسترد کردیا، ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
شائع 10 فروری 2024 07:11pm

گزشتہ روز تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے الیکشن 2024 کے نتائج کو یکسر مسترد کیے جانے کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد آج کراچی میں ٹی ایل پی نے نمائش پر مظاہرہ کیا اور اس دوران صورت حال کشیدہ ہوگئی۔ ریلی کے باعث نمائش چورنگی اور اطراف میں ٹریفک بھی جام ہوگیا، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

کراچی میں تحریکِ لبیک ڈویژن کی جانب سے الیکشن رزلٹ کے خلاف نمائش تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، اس دوران پولیس نے ٹی ایل پی کارکنان کو روکنے کیلئے ان پر آنسو گیس کے شیلز فائر کیے اور لاٹھی چارج بھی کیا، جبکہ متعدد کارکنان کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

جعلی مینڈیٹ کا غبارہ پھٹ جائے گا، قانونی جنگ لڑیں گے، حافظ نعیم

اس حوالے سے ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے اور ہمیں روکنا قانون کی خلاف ورزی ہے، ہمارے پر امن ذمہ داران اور کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

بلوچستان بھر میں قوم پرست جماعتوں کے مظاہرے، شاہراہیں بلاک کردی گئیں

ترجمان ٹی ایل پی نے کہا کہ انتظامیہ کو کس بات کا خوف ہے، ہم اپنا آئینی اور قانونی حق لے کر رہیں گے، انتظامیہ فی الفور ہمارے ذمہ داران کو رہا کرے۔

ترجمان ٹی ایل پی نے کہا کہ عوام اور کارکنان فوراً نمائش چورنگی پہنچیں، ہم سچے ہیں اور سچ ہی بولتے ہیں جو بولا ہے وہی کریں گے۔

election results

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Tehreek e Labbaik Pakistan (TLP)

election 2024 results

TLP Rally Karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div