Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

جے یو آئی کا عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سندھ بھر کے ہائی ویز بند کرنے کا اعلان

جمعیت علماء اسلام سندھ میں مختلف مقامات پر مظاہرے کرے گی، ترجمان
شائع 10 فروری 2024 08:00pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جمیعت علماء اسلام (ف) سندھ نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

جے یو آئی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام سندھ میں مختلف مقامات پر مظاہرے کرے گی۔

کراچی: ایم کیو ایم کا یوم تشکر منانے کا اعلان، جماعت اسلامی سراپا احتجاج

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ ہم ضلع کورنگی اور ملیر قائدآباد سے نیشنل ہائی وے بند کریں گے، اس کے علاوہ ضلع جنوبی، کیماڑی، غربی، نادرن بائی پاس کو بھی بند کیا جائے گا۔

بلوچستان بھر میں قوم پرست جماعتوں کے مظاہرے، شاہراہیں بلاک کردی گئیں

ترجمان نے بتایا کہ حیدرآباد کے کارکن ہٹڑی بائی پاس پر مظاہرے کریں گے، نواب شاہ میں سکرنڈ کے مقام پرمرکزی ہائی وے بند ہوگا، میرپورخاص میں کارکن میرپورخاص ٹول پلازہ بند کریں گے۔

اس کے علاوہ جے یو آئی کے کارکن وگن بائی پاس اور لاڑکانہ بائی پاس پر بھی دھرنا دیں گے۔

election results

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

Sindh Election Results

JUIF Dharna

JUIF Protest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div