Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ملک بھر میں ٹوئٹر سروس میں پیدا ہوا خلل چند گھنٹوں بعد بحال

ملک بھر میں ٹوئٹر سروس ڈاؤن ہونے کے بعد شہریوں نے "وی پی این" کا سہارا لیا۔
شائع 10 فروری 2024 09:35pm

ہفتہ کو پاکستان میں اچانک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) کی سروس متاثر ہوگئی جس کے بعد صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ہفتہ کو ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق چل رہی تھی، تاہم اچانک شام چار سے پانچ بجے کے درمیان ٹوئٹر سروس موبائل فون اور ڈیکس ٹاپ پر معطل ہوگئی۔

انٹرنیٹ کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ”ڈاؤن ڈیٹیکٹر“ کے مطابق پاکستان میں ہفتہ کو دوپہر چار بجے ٹوئٹر سروس متاثر ہونے کی متعدد شکایات موصول ہوئیں۔

ایک اور ویب سائٹ ”ڈاؤن فار ایوری ون اور می“ کے مطابق پاکستان میں صارفین کی شکایات موصول ہوئی ہیں کہ وہ ایکس تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔

بعد ازاں نیٹ بلاک نے بھی ایکس پر لکھا ’لائیو میٹرکس پورے پاکستان میں ایکس کی سوروس میں قومی سطح پر رکاوٹ دکھاتا ہے۔ یہ واقعہ انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک بلیک آؤٹ کے تحت ہونے والے ایک متنازعہ انتخابات کے بعد سیاسی ہنگامہ آرائی کے درمیان پیش آیا ہے‘۔

ملک بھر میں ٹوئٹر سروس ڈاؤن ہونے کے بعد شہریوں نے ”وی پی این“ کا سہارا لیا۔

تاہم، کچھ دیر بعد یہ سروس بحال ہوگئی۔

دوسری جانب پاکستان میں انٹرنیٹ کو ریگولیٹ کرنے والے سرکاری ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ابھی تک ٹوئٹر سروس کے متاثر ہونے کے بارے میں کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

پاکستان

ٹویٹر

Twitter Down

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Pakistan Elections 2024

X Down

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div