Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

شعیب شاہین کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا تحریری حکم نامہ جاری

فارم 49 پر حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکتے ہوئے آراو سے 3 دن میں رپورٹ طلب
اپ ڈیٹ 11 فروری 2024 09:12pm
پی ٹی آئی وکیل رہنما شعیب شاہین ۔۔۔ فوٹو ۔۔ فائل
پی ٹی آئی وکیل رہنما شعیب شاہین ۔۔۔ فوٹو ۔۔ فائل

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے فارم 49 پر حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکتے ہوئے آراو سے 3 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد کے حلقے این اے 47 پر الیکشن لڑنے والے شعیب شاہین کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ میں لکھا کہ درخواست گزارکا الزام ہے کہ ریٹرننگ افسر نے فارم 45 کے مطابق فارم 47 مرتب نہیں کیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر اور کامیاب ہونے والے امیدوار کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔

الیکشن کمیشن نے حکم نامہ میں کہا کہ آر او کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد درخواست پر سماعت دوبارہ مقرر کی جائے گی۔

شعیب شاہین کا اسلام آباد میں احتجاج

اسلام آباد میں این اے 47 سے آزاد امیدوار شعیب شاہین نے آر او آفس کے باہر دھرنا بھی دیا۔

پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے کارکنان اور وکلاء پر لاٹھی چارج کرنے کے خلاف دھرنا دیا گیا۔

شرکاء کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی، جبکہ سیکیورٹی اہلکار امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے موجود رہے۔

کچھ دیر بعد کارکنان آر او آفس کے سامنے سے واپس چلے گئے۔

pti

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div