Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

گیس پائپ لائن میں دھماکے، ایران کا کسی ملک یا گروپ پر الزام لگانے سے گریز

پائپ لائن کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا، ایرانی وزیر خارجہ، صنعتوں اور سرکاری دفاتر کی سپلائی کاٹنے کی تردید
شائع 15 فروری 2024 11:02am

ایران نے کہا ہے کہ اس کی مین گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا جانا دہشت گردی ہے۔ ایران کے وزیر تیل جواد اوجی نے کہا ہے کہ شمال و جنوب کی مین گیس پائپ لائن میں دو دھماکے شرپسندی کا نتیجہ ہیں۔

سرکاری ٹی وی نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ بعض صوبوں میں دفاتر اور صنعتوں کو بجلی گیس کی فراہمی میں کمی کی اطلاعات درست نہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی گیس پائپ لائن کو بدھ کی شب تقریبا ایک بجے نشانہ بنایا گیا۔ ملک کے دو بڑے علاقوں گیس فراہم کرنے والا نیٹ ورک متاثر ہوا۔

ایرانی وزیر تیل کا کہنا تھا کہ جہاں دھماکے ہوئے وہاں چند قریبی دیہات کو گیس کی فراہمی روک دی گئی۔ آج کسی وقت گیس کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2011 میں بھی اسی نوعیت کی دہشت گردی کے ذریعے گیس نیٹ ورک کو نقصان سے دوچار کیا گیا تھا۔ تب بھی بعض علاقوں کو محض عارضی طور پر گیس کی فراہمی روکی گئی تھی۔

ایران میں اس نوعیت کے حملے شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں۔ 2017 میں ایران میں عرب علیٰحدگی پسندوں نے مغربی صوبے خزستان کے میں تیل کی دو پائپ لائنز کو دھماکے سے اڑانے کا دعویٰ کیا تھا۔

دسمبر میں ایران نے ایرانی خفیہ ادارے موساد کے لیے کام کرنے کے جرم میں اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کی بنیاد پر پانچ افراد کو سزائے موت دی تھی۔

IRAN GAS PIPELINE

IRANI FOREIGN MINISTER

SUPPLY NOT CUT

JAWAD OWJI