Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

ناخن خوبصورت بنانے ہیں تو بس چند باتوں کا خیال رکھیں

اچھے ناخن نہ صرف آپکے ہاتھوں کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ مجموعی صحت کا بھی پتہ دیتے ہیں
شائع 15 فروری 2024 12:45pm

اچھے ناخن نہ صرف آپکے ہاتھ کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ مجموعی صحت کا بھی پتہ دیتے ہیں لیکن ناخنوں کا ٹوٹنا پریشان کن امر ہے ۔

ناخنوں کا ٹوٹنا دیگر کئی مسائل جیسےکہ غذائی کمی، ناخنوں کی غلط دیکھ بھال وغیرہ کی علامت ہے۔

آپ کے لیے یہاں چند ایسی مفید ٹپس دی جا رہی ہیں جو ناخنوں کو ٹوٹنے سےبچاتے ہوئے انہیں مضبوط بنائیں گی۔

متوازن غذا کا خیال رکھیں

غذا ناخنوں کی صحت میں اہم کردار ادا کر تی ہے، اس لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی غذا ضروری غذائیت جیسے پروٹین ، بائیو ٹین، وٹامن اے ، سی اور ای اور منرلز جیسے کہ کیلشیم، زنک اور آئرن پر مشتمل ہو۔

پروٹین سے بھرپور غذائیں گوشت ، مچھلی، انڈے ںاخنوں کومضبوط بناتی ہیں جبکہ بائیوٹین ناخنوں کی افزائش میں مددگارہے ۔

پھل ، سبزیاں اور گیہوں بھی ناخن کی مجموعی صحت کو درکار ضروری منرلز اوروٹامن فراہم کرتے ہیں ۔

ہائیڈریٹ رہیں

ہائیڈریٹ رہنا آپ کے ناخنوں کی مجموعی صحت اور انہیں ٹوٹنے سے بچانے کے لیے ضروری ہے۔ پورے دن پانی کو مناسب مقدار میں پینا ناحنوں کو بھی اندر اور باہرسے ہائی ڈریٹ رکھتا ہے۔

اس کے ساتھ موئسچرائزنگ کریم یا کیوٹیکل آئل کا باقاعدہ استعمال آپ کے ناخنوں اور اس کے ارد گرد کی جلد کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے اور ان کےٹوٹنے کا خطرہ کم ہو جاتاہے۔

ناخنوں کی حفاظت کریں

کیمیکل کے استعمال کو نظرانداز کرتے ہوئے ناخنوں کو اگر روزانہ ٹرم کیا جائے تو بھی انہیں ٹوٹنے سے بچاتے ہوئے مضبوط رکھتا ہے۔

دستانے استعمال کریں

جس طرح سورج کی شعاعوں کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے سن گلاسز کا استعمال کیا جا تا ہے بلکل اسی طرح dstany گھر کے کام کاج کے دوران کیمیکل اور گردوغبار سے بچاتے ہیں۔

گھر کے کام کاج کے دوران دستانے ضرور پہنیں کیونکہ ںصفائی کرنی والےمصنوعات اور ڈٹڑجنٹ کے اندرپائے جانے والے کیمیکل نا خنوں کو کمزورکردیتے ہیں۔ دستانون سے آپ انہیں ںقصا ن سے بچاتے ہوئے مضبوطی برقرار رکھ سکتی ہیں۔

ناخن مضبوط کرنے والی مصنوعات استعمال کریں۔

ناخنوں کو مضبوط کرنے والی مصنوعات میں کیراٹن ، کیلشیم پایا جاتاہےجو انہں ٹوتٹے سے بچاتاہے، اس لیے انہیں اپنی روٹین میں شامل کریں، مگر خیال رہے کہ ان کا زیادہ اور بے جا استعمال نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔

ناخنوں کی صفائی کا خیال رکھیں

ناخنون کوبیکٹریل یا فنگس انفیکشن سے بچانے کے لیے انہین خشک اور صاف رکھیں۔ صاف برش کے ذریعے ان کی اردگرد اور اندر سے میل صاف کرتی رہیں ۔

Women

lifestyle

NAILS

HEALTHY NAILS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div