Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

بھارتی چینل پر لیگی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی لڑائی، میزبان مزے لیتے رہے

پاکستانی سیاستدان کی آپس کی لڑائی بھارتی چینل پر ریٹننگ کا ذریعہ بن گئی
شائع 16 فروری 2024 12:18pm

پاکستان میں امن و امان کی خراب صورتحال ہو یا پھر سیاست میں گرما گرمی، بھارتی میڈیا پاکستان پر بے جا تقنید کرنے سے باز نہیں آتا ہے، ایسا ہی کچھ پاکستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہوا ہے، جس میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے رہنما بھارتی چینل پر آمنے سامنے آ گئے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی نیوز چینل کی ایک ویڈیو نے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما عظمیٰ کاردار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بھارتی چینل پر لڑتے دکھائی دیے اور بھارتی میزبان خاموش ہو کر دونوں کو لڑتے تکتا رہا۔

یوں معلوم ہو رہا تھا گویا بھارتی میزبان ارناب گوسوامی جان بوجھ کر دونوں پارٹی رہنماؤں کو لڑوا رہا تھا، پروگرام میں دیگر مہمان بھی موجود تھے تاہم عظمیٰ کاردار اور صمد فارق کے درمیان بیچ بچاؤ کرانے والا کوئی نہیں۔

بحث و مباثحے کے دوران صمد فاروق کا کہنا تھا کہ سارے مزے لے لیے ہیں آپ نے اور پھر آپ عدم اعتماد میں بک گئیں، آپ نے اپنے آپ کو بیچ دیا، آپ یہاں ایک پرائس ٹیگ کے ساتھ آئی ہیں۔

جس پر عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ میرے اوپر کمنٹ مت کریں، مجھ پر پرسنل کمنٹ نہ کریں، میں یہاں ایک ایشو ڈسکس کرنے آئی ہوں۔

اگرچہ دونوں رہنما اپنے اپنے مؤقف کی ترجمانی کر رہے تھے تاہم بھارتی میڈیا کے لیے ریٹنگ کا ایک ذریعہ ضرور بن گئے۔

Indian Media

Pakistan Politics

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div