Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

مبینہ انتخابی دھاندلی، بلوچستان میں 4 جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال جاری

بلیلی کے مقام پر کوئٹہ، پشین، چمن، لورالائی اور ژوب شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند
شائع 18 فروری 2024 11:55am

مبینہ انتخابی دھاندلی پر بلوچستان میں 4 جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔

چار جماعتی اتحاد میں بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتون خوا میپ، نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی شامل ہیں۔

بلیلی کے مقام پر کوئٹہ، پشین، چمن، لورالائی اور ژوب شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

درخشاں میں کوئٹہ، مچ، سبی شاہراہ اور سونا خان کے قریب مستونگ کراچی شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔

چار جماعتی اتحاد نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف آج شاہراہوں پر پہیہ جام ہڑتال کی کال دی ہے۔

مزید پڑھیں

الیکشن نتائج کیخلاف سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مظاہرے، سڑکیں بند

بلوچستان بھر میں قوم پرست جماعتوں کے مظاہرے، شاہراہیں بلاک کردی گئیں

بلوچستان

quetta

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Pakistan Elections 2024

Balochistan Protest

Election Rigging

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div