Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں عام انتخابات کے دوران دھاندلی کے الزامات کو مسترد کردیا

قوم پرست جماعتیں جیتنے پر خاموش اور ہارنے پر دھاندلی کا الزام لگا رہی ہیں، سرفراز بگٹی
اپ ڈیٹ 18 فروری 2024 09:47pm

پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں عام انتخابات کے دوران دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم پرست جماعتیں جو سیٹیں جیت چکی ہیں ان پر تو خاموش مگر جو ہاری ہیں ان پر واویلا کر رہی ہیں، سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ پروپیگنڈا کرنے والے ہمارا کچھ نہیں بگاڑسکتے، پاکستان پیپلز پارٹی کو چاروں صوبوں سے عوامی نمائندگی ملی ہے۔

اسلام آباد پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سربلند خان اورملک شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ سرفرازبگٹی نے کہا کہ الیکشن کا سارا پراسس ہوتا ہے، جہاں آپ جیت رہے ہیں وہ پراسس ٹھیک ہے، جہاں آپ ہارے وہ پراسس ٹھیک نہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کا الیکشن سے کیا لینا دینا، الیکشن پر ہمارے بھی تحفظات ہیں، ہم نے کوئی سڑک بند نہیں کی، لوگوں کو تکلیف نہیں دی، سڑکیں بند کرنا بلوچستان کے عوام کو تکلیف دینا ہے، انگلی سے سورج کو نہیں چھپایا جاسکتا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، بلاول بھٹو نے الیکشن کو کھلے دل سے تسلیم کیا، پاکستان پیپلزپارٹیکو بھاری مینڈیٹ دیا گیا، سب سے زیادہ ایم پی ایز کی تعداد ہمارے ساتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم پرست جماعتیں ہارنے پر دھاندلی کا الزام لگا رہے ہیں ، الزام لگانے والے لوگ کورٹ جائیں، آئینی راستہ اپنائیں، ہمارے پی پی 9 اور 14 میں مسائل ہیں قانون راستہ اپنائیں گے، ہم لوگوں نے نہ احتجاج کیا نہ سڑکیں بند کیں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو کے نظریے پر بلاول بھٹو نے کامیاب کیمپین کی، کامیاب کیمپین کی صورت میں لوگوں نے ہمیں ووٹ دیے، بلوچستان کے حالاتِ کو سامنے رکھ کر عوامی مفاد میں اقدامات کریں گے۔

سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ ریاست پاکستان کو ضرورت پڑنے پر پیپلزپارٹی ہمیشہ حاضر ہوئی، مسلم لیگ ن بلوچستان میں سپورٹ کا عندیہ دے چکی ہے، 6 آزاد امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہے، پارٹی کے لیڈر جس کا چناؤ کرے گے سب قبول کریں گے، کمشنر راولپنڈی کے بیان پر تحقیقات لازمی ہونی چاہیئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ظہور بلیدی نے کہا کہ سیکورٹی ادارے کا الیکشن میں کوئی کردار نہیں تھا، صاف شفاف انتخابات ہوئے، میرے گھر 2 حملے ہوئے، قوم پرست جماعت کے کسی قائد پرکوئی حملہ نہیں ہوا۔

پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما ملک شاہ نے کہا کہ لوگ سڑکوں پر سیاسیت کر رہے ہیں، بلوچ آزاد ہے ہر کوئی اہمیت کا حامل ہے، الیکشن کا انعقاد صاف شفاف ہوا، عوام کو شعورہے مگران کے لوگ ہرچیز کی سمجھ رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج کی وجہ سے ہم تحفظ میں ہیں، تربت سے مانگ تک جانا مشکل تھا فوج کی بدولت بآسانی زندگی گزار رہے ہیں۔

اسلام آباد

PPP

Pakistan People's Party (PPP)

sarfaraz bugti

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Mir Zahoor Buledi

Pakistan Elections 2024

Election Rigging

malik shah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div