Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

الیکشن مبینہ دھاندلی، سینیٹ میں پی ٹی آئی اور دیگر سینیٹرز کا احتجاج، چیئرمین کے ڈائس کا گھیراؤ

ایوان میں مجرموں کو سرعام پھانسی کی سزا سے متعلق سینیٹر مشتاق کا بل مسترد
اپ ڈیٹ 19 فروری 2024 10:13pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف اور دیگر اراکین نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے چئیرمین کے ڈائس کا گھیراو کیا اور نعرے بازی کی۔ جب کہ ایوان میں مجرموں کو سرعام پھانسی کی سزا سے متعلق سینیٹر مشتاق کا بل مسترد کر دیا گیا۔

چئیرمین صادق سنجرانی نے سینیٹ اجلاس کی صدارت کی۔ جلاس کا آغاز ہوا تو پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے اراکین نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔

احتجاج کرنے والے اراکین نے چئیرمین کے ڈائس کا گھیراو کیا اور انتخابات دھاندلی نا منظور نا منظور کے نعرے لگاتےرہے۔

سینیٹرعلی ظفر نے کہا کہ یہ معاملہ اہم ہے ایجنڈہ معطل کر کے اس پر بات کریں۔

چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ ’کل کو اس پر بات کریں گے منسٹریوں سے جواب بھی ہم لے لیں گے‘۔ فارمیلٹی بھی کمپلیٹ کریں گے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ اس پر تو میری طرف سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اگر آج آپ لوگوں نے کرنا ہے تو اس پر جواب کون لے گا۔

چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ متعلقہ وزیر بھی نہیں ہے تو کسی کو تو آخر بلانا ہو گا۔

اس سے قبل بل پر سینیٹ میں سرعام پھانسی کی تحریک کو مسترد کر دیا گیا۔ بل اور تحریک کے خلاف 24 جبکہ اسکے حق میں 14 ووٹ آئے۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے۔ دھاندلی ہوئی ہے جیتنے والے اور کرنے والے دونوں رو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو توڑنے کی طرف لیکر جایا جا رہا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اللہ نہ کرے ،جو کچھ عوامی مینڈیٹ کے ساتھ کیا گیا وہ قابل تشویش ہے۔

کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ میری درخواست ہے کہ اس پر تحریک لیکر آئیں منگل کو ہم اس مسئلے پر بات کرینگے۔

سینیٹر مشتاق نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح کیلئے تمام کام کرنے کے بعد سرعام پھانسی بہتری لائے گا۔سرعام پھانسی کے ذریعے بچے اور بچیوں کے ساتھ مظام کو کم کرنا چاہتا ہوں۔ ملک میں پانچ سرعام پھانسیاں دے دیں مزید کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ روزانہ بارہ بچیاں جنسی درندگی کا شکار ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپ سے نہ ڈریں، اسلامی سزائیں سرعام ہی دی جاتی ہیں۔

سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا جن ممالک میں سرعام پھانسی دی جاتی ہے وہاں جراٸم کی شرح کم ہے۔ اگر کوٸی سرعام پھانسی کو دیکھ لے تو وہ جرم کرتے ہوئے دس مرتبہ سوچے گا۔

سینیٹ نے قرآن مجید سے متعلق سینیٹر عبد القادر کی قرارداد بھی منظور کی۔ سینیٹ کا اجلاس منگل کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

senate

chairman senate

election 2024 results

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div