Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

ن لیگ کی نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 5 سالہ منصوبہ پیش کردیا، ’بلا سود قرض کا اعلان‘

فری صحت کی سہولتوں پر کام کریں گے، مریم نواز
اپ ڈیٹ 21 فروری 2024 07:23pm
فوٹو ۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو ۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 5 سالہ منصوبہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سود کے بغیر قرضے فراہم کریں گے، فری صحت کی سہولتوں پر کام کریں گے۔ پنجاب میں خدمت کی بنیاد نواز شریف نے رکھی۔

لاہور میں مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب کے عوام نے ن لیگ کو واضح مینڈیٹ دیا، پارلیمانی ممبران کو کامیابی پر مبارکباد دیتی ہوں، پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

انھوں نے کہا کہ بہت بڑی تعداد نوجوان ایم پی ایز کی اسمبلی میں آئی ، الیکشن کے نتائج کے بعد ایک دن بھی آرام نہیں کیا، پنجاب میں ہم خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پہلی وزیراعلیٰ خاتون ہونے کا اعزاز بہت بڑا ہے، شہباز شریف نے ترقی کی اسپیڈ کو برقرار رکھا، ہم اسے آگے لیکر چلیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے 16-2015 میں ہیلتھ کارڈ شروع کیا تھا، ہیلتھ کارڈ کو گزشتہ دورمیں پیسہ کمانےکا ذریعہ بنا دیا گیا تھا، پنجاب کے دیہی علاقوں کیلئے بھی جامع پروگرام لارہے ہیں۔

چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ تمام حلقوں میں ایسے کام کریں گے تاکہ 5 سال بعد کوئی خامی نہ رہے، محفوظ پنجاب کے پروجیکٹ پر کام کریں گے، سیف سٹی پروجیکٹ کو پنجاب کے تمام شہروں تک لے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے تھانوں کا نظام بہتر بنانا ہے، خواتین کیلئے بھی تھانوں میں بہتری لانی ہے، ماڈل پولیس اسٹیشن بنانے ہیں،ٹریفک منیجمنٹ کے ایشو پر کام کریں گے، بہترین نظام لانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف چلی گئی ہے، بھارت اور بنگلادیش ڈیجیٹلائزیشن کی طرف چلے گئے ہیں، افسوس ہے پورے پاکستان میں صرف ایک ہی آئی ٹی سٹی ہے، 5 سال میں کوشش کریں گے 5 آئی ٹی سٹی بنا کر جائیں۔

نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری لائیں گے جس پر کام شروع ہوگیا ہے، اسپتالوں پرخصوصی توجہ دیں گے، جہاں آلات کم ہیں وہاں فراہم کریں گے، نرسز کیلئے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بنائیں گے، نرسز کو بیرون ملک بھی بھیجیں گے، ہیلتھ کارڈ کو کرپشن فری بنا کر 16گریڈ سےنچےلوگوں تک پہنچائیں گے۔

Maryam Nawaz

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)

election 2024 results

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div