Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

نومنتخب اسمبلیاں اجلاس کیلئے تیار، وزیراعظم کا انتخاب کب ہوگا؟

پہلا اجلاس تین دن تک جاری رہے گا
شائع 22 فروری 2024 05:26pm

نومنتخب قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا، اجلاس بلانے کے لئے وزارت پارلیمانی امور نے سمری تیار کرلی ہے، اجلاس کے پہلے روز ہی نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا، اجلاس کے دوسرے دن وزیراعظم کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے، اجلاس کےتیسرے روز وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔

اجلاس بلانے کی سمری پر مرتضیٰ سولنگی نے دستخط کردیے ہیں، نومنتخب قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 27 یا 28 فروری کو بلائے جانے کے قوی امکانات ہیں۔

وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے تین مختلف تاریخوں کے ساتھ سمری تیار کی گئی ہے، جیسے ہی تاریخ فائنل ہوگی سمری ایوان صدر بھجوا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری تک بلایا جانا لازم ہے، اجلاس سےمتعلق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تیاریاں بھی مکمل کرلی ہیں۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کسی بھی وقت اجلاس کے انعقاد کیلئے تیار ہے، قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس تین دن چلایا جائے گا۔

پہلےاجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے، اجلاس کے پہلے روز ہی اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا، اجلاس کے دوسرے دن وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے، اجلاس کےتیسرے روز وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی طلب

اسی طرح سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی ہفتے کو طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس میں نو منتخب امیدواروں کی حلف برداری ہوگی ، سندھ اسمبلی کا اجلاس گورنر سندھ کی منظوری کے بعد بلایا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔چیف سیکرٹری نے بھی اسمبلی اجلاس سے متعلق لاعلمی ظاہر کردی ہے۔ گورنر نجی مصروفیات کے باعث چار روز کے لیے شہر سے باہر چلے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اگلے پانچ روز تک صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا کوئی امکان نہیں ہے، اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد اسپیکر ہاؤس پشاور میں موجود ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کے بعد 21 دن کے اندر اسمبلی اجلاس بلانا آئینی تقاضا ہے، آئین کے مطابق 21 دن 29 فروری کو پورے ہوں گے۔

National Assembly

New Prime Minister

National Assembly Meeting

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div