Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

پہلا نجی خلائی جہاز چاند کی سطح پر اتر گیا

خلائی جہاز 14 فروری کو روانہ کیا گیا تھا، اس کامیابی سے خلائی سیاحت میں مدد ملے گی
شائع 23 فروری 2024 10:12am

امریکا کا ایک پرائیویٹ خلائی جہاز چاند کی سطح پر اتر گیا ہے۔ 1972 کے اپالو مشن کے بعد چاند کی سطح پر لینڈنگ کرنے والا یہ پہلا امریکی خلائی جہاز ہے۔ یہ جہاز 14 فروری کو روانہ کیا گیا تھا۔ ماہرین نے خلائی جہاز کی چاند پر لینڈنگ کو تاریخی واقعہ قرار دیا ہے۔

چاند کی سطح پر لینڈنگ کرنے والے اس خلائی جہاز کو ٹیکساس کی کمپنی انٹیوٹیو مشینز نے تیار کیا ہے۔ یہ جمعرات کو دیر گئے چاند کے جنوبی قطب سے ساڑھے تین سو کلومیٹر کے فاصلے پر اترا۔

کسی پرائیویٹ کمپنی کی طرف سے بھیجا جانے والا یہ پہلا خلائی جہاز ہے جو چاند کی سطح پر اترنے میں کامیاب رہا ہے۔ اس کامیابی سے مستقبلِ قریب میں تجارتی بنیادوں پر لیونر مشن بھیجنے اور خلائی سیاحت کو فروغ دینے میں غیر معمولی حد تک مدد ملے گی۔

خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے اس خلائی جہاز متعدد تحقیقی آلات لگا رکھے ہیں۔ اس نے اس کامیابی کو تاریخی نوعیت کی قرار دیا ہے۔ یہ خلائی جہاز چاند کی سطح پر مستقبل میں تجارتی بنیادوں پر بھیجے جانے والے مشنز کے لیے تیاریاں بھی کرے گا۔ رواں عشرے کے دوران کئی خلابازوں کو چاند پر بھیجنے کی تیاری کی جاچکی ہے۔

رابطے میں تھوڑی سی تکنیکی دشواری نے بعض ماہرین کو یہ سوچنے پر مجبور کیا ہے کہ خلائی جہاز میں کہیں کوئی بڑی خرابی تو پیدا نہیں ہوگئی۔

زمین سے تین لاکھ چوراسی ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع چاند سے رابطہ قائم کرنے میں حائل تکنیکی دشواریوں کو دور کرکے بعد کے مشنز کے لیے مشکلات کی راہ مسدود کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ چاند پر پہنچنے والے اس خلائی جہاز کی حالت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

NASA

LUNAR MISSION

PRIVATE SPACESHIP

SPACE TOURISM

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div