Aaj News

منگل, مئ 14, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

کون بنے گا وزیراعلیٰ سندھ؟ پیپلز پارٹی آج فیصلہ کرے گی

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع
شائع 23 فروری 2024 01:20pm

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، سندھ اسمبلی میں اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ ، اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور کابینہ کے ناموں پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے لیے مراد علی شاہ مضبوط امیدوار ہیں جبکہ اسپیکر کے لیے آغا سراج درانی ، نثار کھوڑو اور ضیاالنجار کے نام زیرغور ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے جس میں نومنتخب ارکان کی حلف برداری اور وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

karachi

PPP

Sindh Assembly

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)