Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

گرفتاری کا خوف، پی ٹی آئی نے اپنا نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب بدل دیا

اسلم اقبال کی جگہ کسی اور کو دے دی گئی
شائع 24 فروری 2024 10:25pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میاں محمد اسلم اقبال کی جگہ رانا آفتاب اقبال کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’میاں اسلم اقبال کو بانی چیئرمین عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لئے نامزد کیا تھا۔ ان کو گرفتار کرنے کے لئے سارے صوبے کی پولیس اسمبلی کے گرد موجود ہے‘۔

ایکس پر جاری اس بیان میں مزید کہا گیا کہ ’اس صورتحال میں میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے پارٹی قیادت اور میاں اسلم اقبال نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لئے رانا آفتاب احمد خان کو نامزد کیا ہے‘۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں آج دوسرا اجلاس ہوا ہے جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسکر کا انتخاب کیا گیا۔

اس اجلاس میں میاں اسلم اقبال نے شرکت نہیں کی، جبکہ رانا آفتاب اقبال کی ان کی عدم شرکت پر انتخاب آگے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

یہ جو بھی کریں گے عدالت میں چیلنج ہوگا، رانا آفتاب

سنی اتحاد کونسل کے رکن رانا آفتاب نے اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ایوان مکمل نہیں ہے، ابھی 27 ریزرو نشستوں کا فیصلہ نہیں ہوا۔

رانا آفتاب نے کہا کہ میاں اسلم اقبال ایوان میں نہیں آرہے، انہوں نے ہماری طرف سے الیکشن لڑنا ہے، آج حافظ فرحت ضمانت پر پنجاب اسمبلی آئے ہیں، اگر اتنی جلدی ہے تو ناموں کا اعلان کرکے ختم کردیں، جو بھی یہ کریں گے عدالت میں چیلنج ہوجائے گا۔

ملک احمد خان نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 108 کے تحت صاف کہا گیا ہے کہ کوئی اور بزنس نہیں ہوسکتا سوائے الیکشن کے، اگر نشستیں پوری نہیں تو کہوں گا۔

Speaker Punjab Assembly

deputy speaker punjab assembly

Mian Aslam Iqbal

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

SUGGESTED CM PUNJAB

Rana Aftab Ahmed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div