Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

بھارت کا ایک اور باشندہ یوکرین جنگ میں مارا گیا

گجرات کے شہر سورت کا ہیمل منگوکیا آن لائن اشتہار کے ذریعے چنئی سے ماسکو گیا تھا۔
شائع 26 فروری 2024 06:11pm

بھارت کا ایک اور باشندہ یوکرین کی جنگ میں روسی فوجیوں کے ساتھ لڑتا ہوا مارا گیا ہے۔ 23 سالہ ہیمل منگوکیا مغربی ریاست گجرات کے شہر سورت کا رہنے والا تھا۔

ہیمل نے ایک آن لائن اشتہار دیکھ کر روس میں ملازمت کے لیے درخواست دی تھی۔ وہ چنئی سے ماسکو گیا تھا۔ وہاں اسے روسی فوجیوں کے شانہ بہ شانہ یوکرینی فوج کے خلاف لڑنے کے لیے محاذ پر بھیج دیا گیا۔

ہیمل کو روسی فوج کے معاون کی حیثیت سے ملازمت دی گئی تھی۔ دو دن قبل اُس کے گھر والوں کو ہلاکت کی اطلاع دی گئی۔

ہیمل ان درجنوں بھارتی باشندوں میں سے تھا جو ملازمت کا جھانسا دے کر روسی فوج کے ساتھ لڑنے کے لیے محاذ پر بھیج دیے گئے ہیں۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ نے تین دن قبل روس اور یوکرین میں موجود بھارتی باشندوں سے کہا تھا کہ وہ محتاط رہیں اور اس جنگ کا حصہ بننے سے گریز کریں۔

چار دن قبل بھی دو بھارتی باشندوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی تھی۔ حیدر آباد دکن کے ایک باشندے کے محاذ پر بھیجے جانے کی اطلاع پر پارلیمنٹ کے رکن اسدالدین اویسی نے یہ معاملہ لوک سبھا میں اٹھایا تھا۔

ماسکو میں بھارتی سفارت خانے نے متعدد بھارتی باشندوں کو روسی فوجیوں کے معاونین کی ملازمت سے ڈسچارج کرکے وطن واپس بھجوایا ہے۔

russia

Ukraine

Indians