Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

وزیراعلیٰ کے پی انتخاب: ن لیگ نے علی امین کے مقابلے میں امیدوار اتار دیا

اے این پی، پیپلزپارٹی اور جےیوآئی ف سے رابطہ کرلیا ہے، ترجمان ن لیگ
شائع 27 فروری 2024 05:57pm
فوٹو۔۔ فائل
فوٹو۔۔ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے امیدوار میدان میں اتار دیا۔ ترجمان ن لیگ اختیار ولی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کیلئے ڈاکٹر عباد اللہ ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

اختیار ولی کے مطابق اس حوالے سے اے این پی، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف) سے رابطہ کرلیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان جماعتوں سے ڈاکٹر عباد اللہ کی حمایت کرنے کی درخواست کی ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ اے این پی، پیپلز پارٹی اور جےیوآئی ف نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔

pti

Ali Amin Gandapur

CM KP

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)