Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

سلمان اکرم راجہ کی این اے 128 کے آراو کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

لاہورہائیکورٹ نے 3 صحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
شائع 28 فروری 2024 12:03pm

لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماسلمان اکرم راجہ کی ریٹرننگ افسر این اے 128کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی ۔

سلمان اکرم راجہ کی ریٹرننگ افسر این اے 128کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت ہونے کی بنا پرخارج کی گئی ہے۔

لاہورہائیکورٹ نے اس حوالے سے 3 صحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

کیس کی سماعتجسٹس علی باقر نجفی نے کی۔

درخواست میں موقف اختیارکیاگیا تھا کہ ریٹرنگ آفیسرنے یقین دہانی کروائی تھی کہ فارم 48 کی تیاری سے قبل امیدوار کو نوٹس جاری کیا جائے گا لیکن کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

سلمان اکرم راجہ نے اپنی درخواست میں عدالت سے ریٹرننگ افسر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لانے کی استدعا کی تھی.

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 128 کا نتیجہ روک دیا

این اے 128 : سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا حکمنامہ جاری

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ریٹرنگ افسر کوقانون کے مطابق سزا دی جائے۔

pti

salman akram raja

Lahore qalandars vs Peshawar Zalmi