Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

این اے 128 : سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا حکمنامہ جاری

کامیاب امیدوار کا نوٹی فیکشن اگر جاری نہیں ہوا تو کیس کے فیصلے تک معطل رکھا جائے، الیکشن کمیشن
شائع 14 فروری 2024 08:41pm
سلمان اکرم راجہ : فوٹو ۔۔۔ فائل
سلمان اکرم راجہ : فوٹو ۔۔۔ فائل

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 پر پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے حکمنامہ جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا کہ کامیاب امیدوار کا نوٹی فکیشن اگر ابھی جاری نہیں ہوا تو وہ کیس کے فیصلے تک معطل رکھا جائے۔

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ آر او نے حلقے کا سرکاری نتیجہ جاری کر دیا ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق کیس کا فیصلہ آر او کی تفصیلی رپورٹ اور مخالف امیدوارں کو نوٹس جاری کیے بغیر نہیں دیا جا سکتا۔

حکمنامہ میں لکھا گیا کہ منصفانہ فیصلے کے لیے آراو کو ہدایت جاری کی جاتی ہے کہ وہ 3 روز کے اندر، آئندہ سماعت سے قبل اپنی جامع رپورٹ جمع کرائے، آراو نے حتمی نتیجہ جاری کردیا ہے۔

Pakistan Politics

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div