Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بارشیں، مختلف حادثات میں 27 افراد جاں بحق

بارشوں کے باعث سینکڑوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا، پی ڈی ایم اے
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 27 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے جبکہ سینکڑوں گھروں کو نقصان پہچنا۔

بلوچستان میں بارشوں سے 22 افراد جاں بحق

کوئٹہ سیمت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 22 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے جبکہ 2 ہزار سے زائد مکانات کونقصان پہنچا اڑھائی سو مکمل تباہ ہوئے

محکمہ پی ڈی ایم اے نے رواں ماہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے آنے سے متعلق رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق آسمانی بجلی، چھتیں گرنے اور برساتی ریلے میں بہہ جانے کے واقعات میں اموات کی تعداد 22 ہوگئی جبکہ 25 زخمی ہوئے، ہلاکتیں سوراب، تفتان پشین، چمن، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور کیچ کے علاقوں میں ہوئیں۔

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 17 افراد جاں بحق، نئے اسپیل کی پیش گوئی

پی ڈی اے ایم کے مطابق بارشوں سے صوبے میں 2161 مکانات کو نقصان ہوا جبکہ 251 مکانات مکمل تباہ اور 1910 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 14 شاہراہوں اور 4 پلوں کو نقصان پہنچا جبکہ بارشوں سے127مویشی ہلاک اور 62 ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان ہوا۔

ادھر محکمہ موسمیات نے صوبے کے اکثر علاقوں میں مطلع ابرالود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

خیبرپختونخوا میں بارش کے باعث 5 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں بھی بارش کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ 14 مکانات کو نقصان پہنچا۔

خیبرپختونخوا میں بارش رحمت کی بجائے باعث زخمت بن گئی، پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارش کے باعث چھتیں اور دیورایں گرنے سے مختلف حادثات میں 5 افراد جان سے گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

صوبے کے مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے 13 مکانات کو جزوی نقصان جبکہ ایک گھر مکمل رقصان پہنچا۔

خیبرپختونخوا میں بارشیں: مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی

محکمہ موسمیات کے مطابق باجوڑ میں سے زیادہ 46 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، کالام 36 ملی میٹر، ایبٹ آباد 33، دیر 32 اور پشاور میں 14 ملی میٹر ریکارڈ تاہم کالام میں درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پشاور میں 16 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان

خیبر پختونخوا

Met Office

death casualties

rainy weather

kpk rain

Balochistan Rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div