Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

لاہور میں ایک اور ٹریفک وارڈن نے پی ایچ ڈی کر لی

سٹی ٹریفک پولیس کو تعلیمی قابلیت میں پاکستان بھرمیں سب فورسز پر سبقت ہے
اپ ڈیٹ 29 فروری 2024 06:46pm

لاہورٹریفک پولیس کے ایک اور وارڈن نے دوران ملازمت ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی۔

حبیب الرحمٰن نامی ٹریفک وارڈن نے پنجاب یونیورسٹی سے ساؤتھ ایشن اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔

حبیب الرحمان نے پی ایچ ڈی میں اپنا تحقیقی و تنقیدی مقالہ ’پاک چائنا ریلیشنز‘ کے عنوان پر لکھا۔

سٹی ٹریفک آفیس عمارہ اطہر نےاس کامیابی پر ڈاکٹر حبیب الرحمٰن کو مبارکباد دہتے ہوئے تعریفی سند کا اعلان کیا۔

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ محدود وسائل اور سخت نوکری کے باوجود وارڈنز کا تعلیم جاری رکھنا قابلِ ستائش ہے۔ قوم ایسے افراد کو سلام کرتی ہے۔

سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر کے مطابق 3 ہزار 100 وارڈنز میں سے 150 وارڈنز ایم فل ڈگری جبکہ 10 وارڈنز ڈکٹریٹ ڈگری ہولڈرز ہیں، 80 فیصد وارڈنز نے مختلف مضامین میں ماسٹرز کیا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایم فل کی ڈگری رکھنے والے وارڈنز کو ہرماہ 5 ہزار، پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والوں کو 10 ہزار روپے الاؤنس دیا جارہا ہے۔

عمارہ اطہر نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کو تعلیمی قابلیت میں پاکستان بھرمیں سب فورسز پر سبقت ہے، ٹریفک وارڈنز نے فانزک سائنس، مالیکیولر بیالوجی، انگلش لٹریچر میں ڈگریاں حاصل کی ہوئی ہیں، وارڈنز نے قانون،اکنامکس، ریاضیات، کرمنالوجی، انٹرنیشنل ریلیشنز میں ایم فل کر رکھے ہیں،

lahore

Traffic Police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div