Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

مریم نواز مصنوعی ذہانت سے تخلیق کردہ اپنی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئیں

’مصنوعی ذہانت حیرت انگیز کام کرتی ہے‘
شائع 16 مارچ 2024 08:26pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بنائی گئی تصویر دیکھ کر فدا ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اللہ دتہ شاہ نامی صارف نے مریم نواز کی اے آئی سے تخلی کی گئی ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں انہیں مہندی رنگ کا لباس زیب تن کیے ایک ہیلی کاپٹر کے سامنے کھڑا دکھایا گیا ہے۔

یہ تصویر اسٹارٹ اپ پاکستان کے لوگو کے ساتھ تھی جس میں مریم نواز کی جانب سے مریضوں کی اسپتال منتقلی کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت کی خبر تھی۔

مذکورہ خبر میں جو تصویر استعمال کی گئی تھی وہ اے آئی سے تیار کردہ تھی۔

اللہ دتہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا، ’ون وومن آرمی‘۔

مریم نواز نے اس پوسٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’مصنوعی ذہانت حیرت انگیز کام کرتی ہے‘۔

خیال رہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مریضوں کی ہنگامی حالت میں اسپتال منتقلی کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ بروقت اسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے ہی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، دور دراز علاقوں میں حادثے کی صورت میں متاثرین کو بروقت اسپتال پہنچانا ناگزیر ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھ کہ سرگودھا اسپتال میں ہارٹ ٹیک کے مریض کو بے بس دیکھ کر دلی دکھ ہوا۔

حکومت پنجاب نے ایک بیان میں بتایا کہ موٹروے پر بھی ریسکیو 1122 سروس شروع کی جائے گی جبکہ پنجاب میں بہت جلد ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز بھی کردیا جائے گا۔

Maryam Nawaz

Artificial Intelligence (AI)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div