Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نے مودی سرکار کو ترقی کے راگ الاپنے سے روک دیا

واٹس ایپ میسیجنگ اور فیس بک پر ملک میں خوش حالی کے دعوے والے پیغامات پر پابندی
شائع 21 مارچ 2024 01:12pm

بھارت کے الیکشن کمیشن نے مودی سرکار کو ترقی کے راگ الاپنے اور بلند بانگ دعوے کرنے سے روک دیا ہے۔ اس سلسلے میں الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کو خصوصی ہدایات جاری کرکےعملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے الیکشن کمیشن کو بتایا ہے کہ سسٹم کی پیچیدگی کے باعث اس ہدایت پر مرحلہ وار عمل کیا جاسکے گا۔

کمیشن نے خصوصی حکم نامے کے تحت حکومت سے کہا ہے کہ واٹس ایپ میسیجنگ اور فیس بک پوسٹ کے ذریعے ملک کی غیر معمولی ترقی اور خوش حالی کے دعوے نہ کیے جائیں۔

سیاسی جماعتوں کے علاوہ متعدد تنظیموں نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرکے مودی سرکار کی طرف سے ترقی و خوشی کے غلط اور بے بنیاد دعووں کی شکایات کی تھی۔

MODI SARKAR

INDIAN ELECTION COMMISSION

DEVELOMENT

WELL BEING

PROSPERITY

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div