Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

بجلی چوری کے سدباب کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کیلئے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی
شائع 02 اپريل 2024 02:44pm

پنجاب حکومت نے بجلی چوری کے سدباب کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جبکہ بجلی چوری روکنے اور ریکوری کے لیے قوانین میں ترمیم کا بھی اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات وثقافت عظمی بخاری ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، سابق سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں بجلی چوری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ ڈیسکوزحکام نے لاہور سمیت تمام اضلاع میں بجلی چوری کی مفصل رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ کی روشنی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ڈسٹرکٹ لیول پر بجلی چوری کے سدباب کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں پولیس، مجسٹریٹ، انٹیلی جنس، ریکوری، ڈی آفس، پراسیکیوشن اور محکمہ قانون کے نمائندے شامل ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 600 سے زائد سپیشل پولیس فورسز ٹیمیں بھی انسداد بجلی چوری مہم میں حصہ لیں گی، بجلی چوری روکنے اور ریکوری کے لئے قوانین میں ترمیم کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی چوری کے مقدمات میں مضبوط اور مؤثر پراسیکیویشن کی ہدایت کی۔

مریم نواز کی ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کیلئے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کے لیے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی، وزیراعلیٰ ہر 10 دن بعد ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، لاہور کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔

گلیاں پکی بنانے اور ٹف ٹائل لگانے کا پراجیکٹ پیش کیا گیا جس کی وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی۔

لاہور میں 2 لاکھ 22 ہزار اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کا اصولی فیصلہ کیا گیاجبکہ لاہور کے 9 زون میں ڈرینج اور سیوریج کی بحالی اور تعمیر و مرمت کا جائزہ لیا گیا۔

سیور ماسٹر پلان اور واٹر ٹینک بنانے کے پراجیکٹ پر غورکیا گیا جس کے بعد جامع پلان طلب کر لیا گیا۔

واسا کو مشینری اور افرادی قوت کی ضروریات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے لاہور کے تمام علاقے بتدریج واسا سروسز ایریا میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

لاہور کے تمام واٹر فلٹر یشن پلانٹ فنکشنل کرنے کا حکم۔ لاہور کی تعمیر وترقی ،واسا، سینی ٹیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں۔ صفائی کی مہم میں عوام بھی حکومت کا ساتھ دیں۔

Maryam Nawaz

lahore

Punjab Government

Maryam Nawaz Sharif

task force

Electricity theft

CM Punjab Maryam Nawaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div