Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

نیتا امبانی کبھی ماں نہیں بن سکتی تھی، بھارت کی امیر ترین خاتون نے خود کو کیسے سنبھالا

نیتا امبانی کو شادی کے کچھ سال بعد ہی 'کنسیو' نہ کرنے کی خبر ملی تھی
شائع 04 اپريل 2024 12:58pm

ہر انسان کی زندگی میں ایک ایسا لمحہ ضرور آتا ہے جو کہ اس کی زندگی کو بدل دیتا ہے، یا اسے ایک مختلف انسان بنا دیتا ہے، ایسا ہی کچھ نیتا امبانی کے ساتھ ہوا ہے۔

مکیش امبانی اور نیتا امبانی پر ایک وقت ایسا بھی تھا جب دونوں کے ہاں اولاد کا سکھ نہیں تھا، ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں بتایا گیا تھا کہ وہ کبھی ماں نہیں بن سکتی ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں نیتا امبانی کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے بتایا کہ شادی کے کچھ سال بعد، میرے ڈاکٹرز نے مجھے بتایا کہ آپ کبھی ماں نہیں بن سکتی ہیں۔

نیتا ماں کی ممتا اسے متعلق بتاتی ہیں کہ جب میں اسکول میں تھی تب ہی یہ مضمون لکھا کرتی تھی، جس کا ٹائٹل ہوتا تھا ’جب میں ماں بنوں گی‘۔

لیکن یہاں 23 سال کی عمر میں مجھے معلوم ہوا کہ میں کبھی کنسیو نہیں کر پاؤں گی۔ اس خبر نے مجھے توڑ کر رکھ دیا تھا۔

تاہم انہیں امید کی کرن ڈاکٹر فیروزہ پاریکھ میں دکھائی دی، وہ بتاتی ہیں کہ ڈاکٹر فیروزہ پاریکھ کی مدد سے، جو کہ میری کافی قریبی دوست ہیں، ان کی بدولت میں جڑواں بچوں کو کنسیو کر سکی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشا اور آکاش دونوں سروگریسی (آئی وی ایف) کے ذریعے اس دنیا میں آئے، جبکہ دونوں کی پیدائش ماہ قبل ہوئی تھی۔

تاہم دوسرے بیٹے آننت کو 3 سال بعد قدرتی طور پر کنسیو کر پائی تھیں۔

Mukesh Ambani

birthday

IVF

ambani

nita ambani

surogracy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div