Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

لندن کے ائیرپورٹ پر دو جہاز آپس میں ٹکرا گئے

ائیرپورٹ پر کھڑے جہاز سے ایک اور جہاز ٹکرا گیا
شائع 07 اپريل 2024 02:31pm
لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے حادثے کے شکار ائیرکرافٹ کو ہٹایا جا رہا ہے
لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے حادثے کے شکار ائیرکرافٹ کو ہٹایا جا رہا ہے

برطانیہ کے ائیرپورٹ پر ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 2 جہاز آپس میں ٹکر ا گئے، تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا ہے، جبکہ جہازوں کو نقصان ضرور پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر خالی مسافر طیارہ ورجن اٹلانٹک جیٹ برٹش ائیرویز ایئرلائنر کے کھڑے ہوئے طیارے سے ٹکرا گیا۔

ورجن اٹلانٹک کے طیارے کو ٹو کر کے اسٹینڈ سے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران طیارے کا پر ساتھ کھڑے برٹش ائیرویز کے طیارے سے ٹکرا گیا۔

تاہم واقعے پر برٹش ائیرویز کی جانب سے وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ائیرکرافٹ کو ہماری انجینئرنگ ٹیم جانچ پڑتال کر رہی ہے، اور مسافروں کو ایک دوسرے ائیرکرافٹ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

@dailymailuk

BREAKING: Two planes have collided at Heathrow airport, the Virgin 787 jet hit the wing of British Airways Airbus on the tarmac in front of stunned passengers! Luckily no customers were on board at the time. They said: ‘We've commenced a full and thorough investigation and our engineering teams are performing maintenance checks on the aircraft, which for now has been taken out of service.' #plane #crash #collide #heathrow #BA #runway #airport #breaking #news #uknews #aviation

♬ drowning (edit) - Antent & vowl.

دوسری جانب ورجن اٹلانٹک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعے پر ادارے کی جانب سے جامع تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ہماری انجینئرنگ ٹیم ائیرکرافٹ کی مینٹیننس کے کام میں مگن ہے۔

اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے دونوں جہاز حادثے کے بعد متاثر ہوئے ہیں۔

ائیرپورٹ ریسکیو عملہ واقعے کے بعد مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہا ہے۔ جبکہ ائیرکرافٹس کو جائے حادثہ سے منتقل کر رہا ہے۔

london

heathrow airport

AIRCRAFTS

collided

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div